the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

دورہ کے موقع پر صدرمجلس کی عوام سے ملاقات‘ بلدی مسائل سے واقفیت

حیدرآباد 22۔دسمبر (اعتماد نیوز) نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی حیدرآباد ‘ صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے آج صبح حلقہ اسمبلی نامپلی کے بلدی ڈیویژن آصف نگر‘ملے پلی ‘ وجئے نگر کالونی کے مختلف محلوں کا تقریباً 3 گھنٹے پیدل دورہ کرکے عوام سے ملاقات کی اور بلدی دیگر مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ صدرمجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مقامی عوام نے والہانہ پُرجوش خیرمقدم کیاجگہ جگہ گلپوشی کی اور مکانوں پر سے پھول برسائے گئے ۔ اس دورہ میں جناب محمد وراثت رسول خاں ایم ایل اے (مجلس) حقلہ نامپلی‘ جناب محمد ماجدحسین میئر گریٹر حیدرآباد ‘ جناب یاسرعرفات سرگرم مجلسی کارکن ‘ مسز ملکہ النساء بیگم کارپوریٹر آصف نگر‘ مسز محسنہ پروین کارپوریٹر وجئے نگر کالونی ‘ محمدذاکر باقری کارپوریٹر مرادنگر‘ مسز زہرہ بیگم کارپوریٹر ریڈہلز بھی شامل تھے۔صدرمجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی نے محلہ جات فیل خانہ جدید‘ مسکین شاہ باغ‘ آصف نگر ‘ملے پلی علاقہ کے اتحاد گراؤنڈ‘ مجاہد گراؤنڈ ‘ سعادات گراؤنڈ علاقہ‘ تاج نگر‘ فیروزگاندھی نگر‘ اندرانگر وجئے نگر کالونی کا دورہ کیا ۔ بعض مقامات پر پانی کا مسئلہ بتایا گیا جبکہ برقی اور سیوریج کے مسائل سے بھی واقف کروایا گیا ۔ سڑکوں کی تعمیر کی ضرورت بھی ظاہر کی گئی ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے دورہ میں موجود جناب محمد وراثت رسول خاں ایم ایل اے ‘ جناب ماجدحسین میئر کے علاوہ واٹر سپلائی بورڈ‘ برقی کے عہدیداروں کو عوام کی شکایت کی جلد سے جلد یکسوئی کی ہدایت دی ۔ دورہ کے موقع پر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے قدیم بزرگ شخصیتوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے سالارملت سلطان صلاح الدین اویسی ؒ سابق صدرمجلس کے دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایاکہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین اب بھی عوام کے مسائل کو حل کروانے میں اس دور کے بے لوث ‘ پرخلوص جذبہ سے



بے باک کام کررہی ہے اور عوام کی چاہت بھی مجلس کو حاصل ہے ۔ سینکڑوں کی تعداد میں محبان مجلس ساتھ ہوتے ہیں ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے فیل خانہ جدید آصف نگر میں بزرگ شخصیت جناب محمد علی سے بات چیت کی ۔ ملے پلی چوراہا پر جناب فقیر محمد کے علاوہ مرحوم سرگرم مجلسی کارکن جناب محمد غوث کے مکان پر ان کے بھائی محمد رشید نے صدرمجلس کی گلپوشی کی ۔ بیرسٹر اسد اویسی سے ملے پلی میں ایوان پیراک کے پاس جناب جیلانی پیراک نے ملاقات کرکے ان کی بے باک کامیاب نمائندگیوں اور بے پناہ صلاحیتوں پر مبارکباد دی ۔ اس دورہ میں مسز رمنی ڈپٹی میونسپل کمشنر ناگیندر‘ ڈپٹی جنرل منیجر واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ‘ شبیر احمد منیجر ‘ حلیم اے ای‘ شیخ آصف اے ای‘ شیوکمار اسسٹنٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر اور نمائندہ کارپوریٹرس کے علاوہ ابتدائی مجالس کے عہدیدار بھی شامل تھے ۔ بعدازاں بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی وصدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے حلقہ اسمبلی نامپلی کے بلدی ڈیویژن احمد نگر کے سیدنگر II فرسٹ لانسرز میں سالارملت منرل واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ پلانٹ شہر میں اپنی نوعیت کا دوسرا پلانٹ ہے ‘ پہلے پلانٹ کا افتتاح نومبر میں مراد نگر علاقہ کی محبوب کالونی میں عمل میں آیا تھا ۔افتتاح کے موقع پر مہمانان خصوصی جناب محمد وراثت رسول خاں ایم ایل اے نامپلی‘ جناب محمد ماجد حسین میئر گریٹر حیدرآبادوکارپوریٹر (مجلس) احمد نگر ڈیویژن ‘جناب یاسرعرفات سرگرم مجلسی کارکن بھی موجود تھے ۔ اس پلانٹ میں 3 ہزار لیٹر کے دو ٹینکس ہیں اور کوائن باکس سے مربوط کئے گئے ہیں ۔ ایک روپیہ کا سکہ ڈالنے پر اس کے ذریعہ 11 لیٹر صاف پانی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس یونٹ سے سینکڑوں خاندانوں کو فائدہ حاصل ہوسکتا ہے ۔ ہرخاندان کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا مقصد صرف کالونی کے لوگوں تک اسے محدود کرنا نہیں ہے بلکہ متصل کالونیوں کے عوام بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام کے ذریعہ غریب اور مراعات سے محروم عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہے ۔ صدرمجلس نے کمیونٹی ہال کے مقصد سے خریدی گئی اراضی کی باؤنڈری وال کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھا اور احمد نگر ڈیویژن میں 600 سے زائد غریب طلبہ میں نوٹ بکس تقسیم کئے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.